کسی لباس کی خوشبوجب اُڑ کے آتی ہے🥰🥰 تیرے بدن کی جُدائی بہت ستاتی ہے
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے 🥰🥰 روز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
چاند تارے بلاوجہ خوش ہیں🤗🤗 میں تو کِسی اور سے مُخاطب ہوں
کرم والوں کی بستی میں ، صدائیں دِی بہت ہم نے سبھی نے کھڑکیاں کھولیں💕💕 ، کِسی نے در نہیں کھولا
اپنے معیار تک نہ پہنچا میں💞💞 مجھ کو خود پر بڑا بھروسہ تھا
مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے💛💛 تمھیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا
کل پر ہی رکھو وفا کی باتیں💛💛 میں آج بہت بجھا ہوا ہوں
تیرے وعدے اگر وفا ہوتے🥰🥰 ہم مجازی سہی ، خُدا ہوتے
ہم نے کیے گناہ تو دوزخ ملی ہمیں دوزخ کا کیا گناہ کہ💕💕 — دوزخ کو ہم ملے
تم کوئی بات کیوں نہیں کرتے💞💞 پھر کوئی بات ہو گئی ہے کیا
قیامت خیز ہیں آنکھیں تمھاری🤗🤗 تم آخر خواب کس کے دیکھتے ہو
شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی💛💛 لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں
میں نے تیرا نشان گم کر کے🥰🥰 اپنے اندر تجھے تلاش کیا
حال یہ ہے کہ اپنی حالت پر💕💕 غور کرنے سے بچ رہا ہوں میں
میری جاں اب یہ صورت ہے کہ مجھ سے🤗🤗 تری عادت چھڑائی جارہی ہے
صرف سوچے ہیں، کر کے نہیں دیکھے💞💞 میرے سارے گناہ-ادھورے ہیں
کبھی چاند اس نے کہا مجھے💛💛 کبھی آسماں سے گرا دیا—-ا
کیوں شکن ڈالتے ہو ماتھے پر🥰🥰 بھول کر آ گئے ہیں —جاتے ہیں
خاموشیاں سننا سیکھو💕💕 ان میں صرف سچ ہوتا ہے
حشر میں بتاؤں گا تجھے💞💞 جو حشر تو نے کیا ہے میرا
زندگی سے بہت بد ظن ہیں💛💛 کاش-اک بار مر گئے ہوتے
کر کے اک دوسرے سے🤗🤗 عہدِ وفا آؤ—کچھ دیر جھوٹ بولیں ہم
سب سمجھتے ہیں میں تمہارا ہوں💕💕 تم بھی رہتے ہو اس گماں میں کیا
نکال ڈالئیے دل سے ہماری یادوں کو🥰🥰 یقین کیجئے- ہم میں وہ بات ہی نہ رہی